حکومت نے ٹی ایل پی کے افضل قادری کی معذرت قبول کرلی ،ْوفاقی وزیر نور الحق قادری

حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی ،ْ وزیر مذہبی امور کا انٹرویو

اتوار 18 نومبر 2018 19:30

حکومت نے ٹی ایل پی کے افضل قادری کی معذرت قبول کرلی ،ْوفاقی وزیر نور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر کیا کرتی ہے یہ ان کاکام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تحریک لبیک کی طرف سے معذرت کرلی گئی، حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی۔نور الحق قادری نے کہا کہ کسی پرتوہین عدالت کا کیس بھی ہو تو وہ عدالت آکر معذرت کر لے تو بات ختم ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جس وقت معاہدہ ہورہا تھا میں وزیراعظم سے رابطے میں تھا وہ چین میں تھے۔