جمال خاشقجی کی موت سے متعلق مکمل رپورٹ ایک دو روز میں آجائیگی ،ْ ٹرمپ

ایک دو روز میں تفصیلی رپورٹ آجائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے کون تھا ،ْامریکی صدر

اتوار 18 نومبر 2018 19:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ ایک دو روز میں آجائے جس میں پتہ چل جائے گا کہ یہ اقدام کس نے کیا۔امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی ای) اپنی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

جب اس حوالے سے صحافیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا جن کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں تفصیلی رپورٹ آجائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے کون تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ دو روز میں جمال خاشقجی کے قتل پر مفصل رپورٹ جاری کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک اس نتیجے پر نہیں پہنچی کہ جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار کون ہے جب کہ اس حوالے سے پوچھے گئے کئی سوالات کے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ادھر سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔