ابو ظہبی ٹیسٹ ،ْ نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں 249رنز پر ڈھیر ،ْ پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیا

کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بلے باز امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مزید 139رنز دکار ،ْ دو روز کھیل کا باقی ،ْ پاکستانی یاسر شاہ اور حسن علی نے 5،ْ5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

اتوار 18 نومبر 2018 19:30

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،ْ پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے ،ْ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں ،ْ قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مزید 139رنز دکار ہیں اور دو روز کا کھیل باقی ہے ،ْ پاکستان کی جانب سے امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،ْپاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،ْ5کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنزکا ہدف دیا ہے اور ٹیسٹ میچ میں اب بھی 2 روز کا کھیل باقی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز اور تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کو جیت کیلئے مزید 139رنز درکار ہیں ۔

قبل ازیں کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیم سن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 112 رنز کی شراکت قائم کی۔لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر نکولس 55 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھراگئی۔یاسر شاہ نے گرینڈ ہوم کو 3، واٹلنگ کو 59 اور واگنر کو صفر پر آؤٹ کیا۔

سودھی 18 اور ٹرینٹ بولڈ بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں واٹلنگ 59، نکولس 55 اور راول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔