وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان کا تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اتوار 18 نومبر 2018 20:00

پشاور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میںوزیراعلیٰ نے مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میںصرف کی ، مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اُنہوںنے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا بھی کی ۔