ملاکنڈمیں سی این جی سٹیشنز 21نومبرسے صبح 4 سے صبح 8 تک اورشام 4 سے رات 8بجے تک بندرہیں گے

اتوار 18 نومبر 2018 20:00

ملاکنڈ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ملاکنڈمیں سی این جی سٹیشنز 21نومبرسے صبح 4بجے سے صبح 8بجے تک اورشام 4بجے سے لیکررات 8بجے تک بندرہیں گے تاکہ گھویلوں صارفین کومشکلات کاسامنا نہ ہو،یہ فیصلہ ملاکنڈڈویژن کے گھریلوںگیس صارفین کے بہترمفادمیں کیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ ملاکنڈ ڈویژن سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر سوات، سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماء حاجی فضل مالک ،محکمہ گیس کے حکام میرویس خان اوراکبررحمان موجود تھے ۔اس موقع پرکمشنر نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پرسی این جی ایسوسی ایشن ملاکنڈڈویژن کاشکریہ اداکیا۔انہوںنے کہاکہ سی این جی ایسوسی ایشن ہربُرے وقت میں انتظامیہ کے ساتھ تعاو ن کیاہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سی این جی ایسوسی ایشن کے راہنماحاجی فضل مالک نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم ملاکنڈکے صوبائی وزراء شکیل احمد ، فضل حکیم خان ،ایم این اے جنیداکبرخان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے مشکورہیں جنہونے اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیکر ملاکنڈڈویژن کے ہزاروں ٹرانسپورٹ برادری اورعوام کومشکلات سے نجات دلایا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کے حکام نے یقینی دہانی کرادی ہے کہ تیس دسمبرتک نئے پائپ لائن مکمل ہوجائینگے جس سے پورے ملاکنڈڈویژن میں کم پریشرگیس کامسئلہ ختم ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :