خیبرپختونخواکے عوام نے کارکردگی کے بنیاد پرپی ٹی آئی کے امیدواروں کو و وٹ دیکراعتماد کااظہار کیاہے،شکیل احمدایڈوکیٹ

اتوار 18 نومبر 2018 20:00

ملاکنڈ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی وزیرمال شکیل احمدایڈوکیٹ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے کارکردگی کے بنیاد پرپی ٹی آئی کے امیدواروں کوپہلے سے بھی زیادہ و وٹ دیکراعتماد کااظہار کیاہے،ہم عوام کوکھبی بھی مایوس نہیںکریں گے ،سابقہ حکمرانوں نے ریکارڈکرپشن کی ہے اب ان لوگوںکی جگہ جیل ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارشکیل احمد ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

شکیل احمدایڈوکیٹ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے میرٹ پربھرتیاں کرکے غریب عوام کے دل جیت لئے، جن لوگوںنے کرپشن کی ہے وہ قانون سے بچ نہیں سکیں گے اوران لوگوں کاجگہ جیل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نہ خود کرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے، حکومت نے کرپشن کاخاتمہ کرکے حقداروں کواپناحق دیاگیا جس کی وجہ سے لوگوںنے دوبارہ اعتماد کاا ظہارکیاہے ۔

متعلقہ عنوان :