Live Updates

چور چور کا شور مچا کر علیم خان علیمہ خان کی چوری پر پردہ نہیں ڈال سکتے ‘سید حسن مرتضیٰ

عمران خان نے اپنی پارٹی کو صرف الزام لگانا سکھایا ہے،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے‘ردعمل

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہاکہ چور چور کا شور مچا کر علیم خان علیمہ خان کی چوری پر پردہ نہیں ڈال سکتے ،خیرات کا پیسہ چوری کر کے دبئی لے جانے والی علیمہ خان پر مقدمہ کب چلے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف علیم خان کی میڈیا ٹاک پر پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ علیم خان اور (ن) لیگ کے لیڈروں نے مل کر قبضے کیے اور ہائوسنگ سوسائٹیاں بنائیں۔

کون نہیں جانتا علیم خان ایک بدنام زمانہ قبضہ گروپ ہے۔علیم خان اور اسکا لیڈر آج بھی نیب کو مطلوب ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو صرف الزام لگانا سکھایا ہے۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات