راولپنڈی، وارث خان سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) تھانہ وارث کان کے علاقے سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت رنگے ہاتھوں ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا مقدمہ درج ملزم ریکارڈ یافتہ نکلادرجنوں ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کا اعتراف کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت باغ آریہ محلہ کے مکینوں نے ریسکیو ون فائیو کو اطلاع دی کہ ایک مسلح ملزم لوٹ مار کرنے میں مصروف ہے ون فائیو نے ڈولفن پولیس ٹیم کو فوری کاروائی کی اطلاع دی جس پر ڈولفن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہو ئے ملزم عزت اللہ کو گرفتار کر کے تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا جو پہلے سے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا جس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں درجنوں ڈکیتیوں کی سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :