پارٹی قیادت نے کبھی بھی پارٹی یاقومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا، احمد علی کوہزاد

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی اپنے قیام کے بعد سے مختلف بحرانوں اور مشکلات سے دوچار رہی ہیں مگرپارٹی قیادت نے کبھی بھی پارٹی یاقومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا،پارٹی قیام کے بعدہزارہ قومکی نسل کشی و قتل عام کا سلسلہ شروع ہوا پارٹی کارکنوں اور قائدین پر سینکڑوں مقدمات قائم کئے گئے پارٹی چیئرمین کو شہید کیا گیا ہمارے کارکنوں پر حالات اس قدر تنگ کئے گئے کہ سینکڑوں کارکنوں نے کوئٹہ شہر کو ترک کیا اور ہمارے کئی دوست جو پارٹی قیام کے بعد ہمارے ہم سفر تھے انھوں نے پارٹی چھوڑ دیا 2بار عام انتخابات کے دوران ہمارے ساتھ دھندلی اور تیسری مرتبہ کامیابی کے بعدمشکلات پیدا کی گئی مگر ہمارے ارادے اور عزم میں اس وجہ سے کسی قسم کی جنبش اور کمزوری پیدا نہیں ہوئی کیونکہ پارٹی کارکن اور ہزارہ قوم کی بھر پور تائید و حمایت پارٹی کو حاصل تھاان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے ضلعی،حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے معیاد پوری ہو نے اور تمام کونسلوں کوتحلیل کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پارٹی کے کئی دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے،پارٹی رہنما نے کہا کہ ایچ ڈی پی کو جس طرح مخالفت اور سازشوںکا سامنا کرنا پڑا ہے اسکی مثال ہزارہ قوم کی سیاسی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں ہمیں قوم کے اندر موجود اداکاروں،ہدایتکاروںبعض دانشوروں اور ملاوں کی بیک وقت مخالفت کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہیں ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جنھوں نیت ہمارے ساتھ باندھا اور جماعت ملاوں کے صف میں کھڑے ہو کر ادا کی جہاں انھیں صاحب کہا تو انھوں نے ہمارے خلاف فتوئے دینے میں مجتہدین اور ملاوں کو پیچھے چھوڑا مگر یہ واضح بات ہیں کہ نہ ہمارے پائے استقلال میں کوئی جنبش پیدا ہوئی اور نہ ہمارے حوصلہ پست ہوئے ہم نے جس طرح اس سے قبل حالات کا مقابلہ کیا ہے اسکے بعد بھی قوم کے حقوق،شناخت اور بقا کی جد و جہد کرت رہیگے اگر کوئی اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ الزامات اور بہتان کی سازشیں کر کے ہمارے عزم کمزور کر سکیںگے تو انھیں یقین کرنا چائیے کہ ایچ ڈی پی کے کارکن انکی سازشوں کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں،احمد علی کوہزاد نے کہا کہ ایچ ڈی پی ایک جمہوری پارٹی ہے جسکی قیادت نچھلی سطح سے منتخب ہو کر آج ہزارہ قوم کی قیادت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ہمارے کارکن اچھی طرح دیکھ لیں اکہ انکے انتخاب کے نتیجے میںجو لوگ پارٹی کے ذمہ داران بنیںگے انھیں کل کارکنوں کی قیادت کے ساتھ قوم کو بھی جواب دینے کا پابند ہوگاانکی ذمہ داری ہوگی کہ پارٹی کو مضبوط اور منظم بنائیں،ایچ ڈی پی واحد جماعت ہے جسکی قیادت بھی عام کارکنوں اور قوم کے ہر فرد کو جوابدہ ہیں جبکہ یہاں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنھیں صر ف جواب طلب کرناآتا ہیں وہ اپنے آپ کو کھبی جوابدہ نہیں سمجھتے ہیں بعض لوگوں کی عمر گزر گئی مگر انکے مزاج میں نہ جمہوری تبدیلی پیدا ہوئی نہ انکے سوچ میں کسی قسم کی نظریاتی تبدیلی آگئی اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ۔