اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے کوئی خبر پارٹی کو موصول نہیں ہوئی ،ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجمان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کی عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے ابھی تک کوئی خبر پارٹی کو موصول نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ قدوس بزنجو کی عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی خبر ابھی تک پارٹی کو موصول نہیں ہوئی اگر اس طرح کی کوئی خبر موصول ہوگی تو تمام پرنٹ وہ الیکڑک میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :