حاجی عبدالوہاب کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم مبلغ رہنما ء سے محروم ہوگیا ہے،حافظ حسین احمد

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

کراچی+کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سکر ٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمدجمعیت کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹرحافظ حمد اللہ، جمعیت کے بزرگ رہنما ء سابق وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی اور جمعیت ضلع کے سنیئر رہنما ء مولانا محمد طاہر توحیدی، مولانا حافظ زبیر احمد اور مولانا حافظ ثناا للہ نے تبلغی جماعت کے امیر مرکزیہ حاجی عبدالوہاب مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہاکہ عالم اسلام ایک عظیم مبلغ رہنما ء سے محروم ہوگیا ہے حاجی عبدالوہاب کی دینی وتبلغی خد مات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں حاجی عبدالوہاب کے انتقال سے عالم اسلام یتیم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حاجی عبدالوہاب نے ساری زندگی دینی اسلام کے نشر واشاعت کیلئے وقف کررکھی تھی عالم اسلام میں دین اسلام کا بول بالاکردیا حاجی عبدالوہاب کی خدمات اب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے تمام کارکن اور عالم اسلام کے ہر فرد حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسر دہ ہیں۔ انہوں نے حاجی عبدالوہاب کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعاکی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفر دوس اعلی مقام دی۔

متعلقہ عنوان :