لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دڑی پولیس نے دوران چیکنگ قتل کیس میں مطلوب ملزم شاہد چانڈیو کو پسٹل اور گولیاں سمیت، سی آئی اے پولیس نے بقاپور لاڑو سے ملزم حنیف تنیو کو بھنگ سمیت جبکہ ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم علی ڈنو کھوکھر کو، مددگاربیس ون نے دو ملزمان عطائ اللہ اور عامر کو شراب سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ بھینس کالونی سے ملزم امان اللہ کھوسو کو آدہا کلو چرس سمیت، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ ارتھر واہ کے قریب ملزم وحید ماچھی کو آدہا کلو چرس سمیت اور سیھڑ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم لعل بخش سرگانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔