تعلیم کی بہتری پر ہنگامی طور پر کام کیا جارہا ہے،صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی

اتوار 18 نومبر 2018 20:50

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کی بہتری کے لئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبے میں وزارت اعلی کاحلف اٹھانے کے فوری بعدتعلیمی ایمرجنسی نفاذکردیا تھا تعلیم کی بہتری پر ہنگامی طور پر کام کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرکے دوسرے صوبوں کے برابر لایا جائیگا پورے صوبے میں اسکولوں کی تعداد بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے نئے اسکولوں کی منظوری اوان کے بلڈنگز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خستہ حال اسکولوں کی مرمت بھی کرائی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایات پر دوروز قبل نصیرآباد کے مختلف اسکولوں پر چھاپے مارے جن میں کئی ٹیچر غیر حاضرپائے گئے جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی بھی ٹیچر کو اجازت نہیں دیں گے اسکولوں میں حاضر ہونے کے ساتھ ساتھ بہتررزلٹ دینے والے استاد کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے دوسری بار ووٹ دیکر منتخب کیا ہے عوام کے امیدوں کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا علاقے کے عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کی جائے گی اورعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جن کے حل کے لئے دن رات کام جاری ہے ۔