ڈیرہ مرادجمالی اور چھتر کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا ، میر سکندرخان عمرانی

اتوار 18 نومبر 2018 20:50

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر سکندرخان عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی اور چھتر کے عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدآمد کرکے علاقے کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا صوبے میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ایمرجنسی نافذکرکے دونوں محکموں کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے صوبے میں امن کے قیام اور ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ مرادجمالی کے دورے کے موقع پر عمرانی ہاوس میں صحافیوں اور مختلف وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میرغلام نبی عمرانی،رانا خان مغیری،غلام رسول سولنگی ،امداد علی سولنگی اور اعجاز علی ڈومکی بھی موجود تھے میرسکندرخان عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی سمیت پورے حلقہ انتخاب کو گزشتہ 10سالوں سے حکمرانوں نے پسماندہ رکھا جس کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے الیکشن جیتنے کے فوری بعد ہوم ورک مکمل کرلیا تھا اور اب وہ دن دور نہیں کہ علاقے سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور ہیلتھ میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا جن کی تکمیل سے صوبے سے تعلیمی پسماندگی دور ہوجائے گی میر سکندرخان عمرانی نے کہا کہ سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ڈاکڑز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صوبائی وزیر صحت سے بات کی ہے جلد سیول ہسپتال میں ڈاکڑز کی کمی کو پورا کردیا جائے گا۔