سول ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پیٹس ایورنس فیلڈ ڈے کا انعقاد

اتوار 18 نومبر 2018 20:50

ملاکنڈ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) سوات میں سول ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں پالتو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، امراض سے بچائو اور شوقین افراد کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں پیٹس ایورنس فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں شوقین مرد و خواتین کے لائے گئے پالتو جانوروں اور پرندوں کو حفاظتی ویکسین اور قطرے پلانے کے علاوہ انہیں اپنے آپ اور جانوروں کے امراض سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر سے اگاہ کیا گیا محکمہ افزائش حیوانات کے ضلعی ڈائریکٹر ڈاکٹر سربلند خان فوکل پرسن اور ڈاکٹر سردارعلی نے اس ایک روزہ اگاہی مہم کے موقع پرشرکاء کو پالتو جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر تفصیلی لیکچر دئیے اور پالتو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں اور بچائو کی تدابیر پربھی روشنی ڈالی انہیں بتایا گیا کہ اس ویٹرنری ہسپتال کے پیٹس کلینک میں وزیر زراعت محب اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے تحت حیوانات کے جید الٹراسائونڈ اور پوسٹ مارٹم آلات کی فراہمی کے علاوہ اگلے مرحلے میں جانوروں کے جدید ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، خون کے تجزئیے اور دیگر آلات اور مشینری کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تقریب میں شرکاء کی دلچسپی کیلئے پالتو جانوروں کے مختلف مقابلے بھی ہوئے جبکہ شائقین کی طرف سے پیٹس کے باہمی تبادلے اور خرید و فروخت بھی ہوئے جن میں ایک جرمن شیفرڈ کی تین لاکھ روپے میں شوقیہ خریداری سرفہرست ہے شرکاء نے آگاہی مہم کے انعقاد پر محکمہ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا اور یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :