Live Updates

باڑہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،حاجی اقبال آفریدی

اتوار 18 نومبر 2018 20:50

خیبر۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ضلع خیبرکے علاقے باڑہ سے رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ باڑہ کے عوام کو بہت جلد انصاف کارڈ کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ باڑہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد نے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیاجس پرانہوں نے وفدکی جانب سے بتائے گئے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی جمہوری حکومت عوامی مسائل کے حل کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور سارے مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے تاہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے کو ششیں جاری رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حاجی اقبال آفریدی نے کہا کہ باڑہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادرے کے ذمہ داران کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے جس میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں سروے کرکے میرٹ کی بنیاد پر ٹیوب ویل لگائے جائیں گے اور پرانے ٹیوب ویلوں پر بجلی کی عدم دستیابی کے ٹیوب ویلو کو سولر پینل سے منسلک کر دیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات