کوئٹہ میں عیدمیلاد النبی ؐکے جلوس کی سیکورٹی کے لئے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 21:00

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ اکیس نومبر کو کوئٹہ شہر میں عیدمیلاد النبیؐکے 14 جلوس برآمد ہوں گے۔ جلوس کی حفاظت اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار وں کو تعینات کیا جائے گا۔ یہ بات انہوںنے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ عیدمیلاد النبیؐکے جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر چھ واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا جلوس صبح آٹھ بجے روانہ ہو گا۔ جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گاجبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور لیویز فورس کے جوان تعینات کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :