قاسم خان سوری کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار

اتوار 18 نومبر 2018 21:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے پُرکرنا ممکن نہیں۔حاجی عبدالوہاب مرحوم کی زندگی دعوت وتبلیغ سے عبارت ہے۔ جنہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں اسلام کے آفاقی پیغام کو پھیلانے کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ قاسم خان سوری نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔