صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 18 نومبر 2018 21:20

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔