عوامی فلاحی منصوبوں پر سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 18 نومبر 2018 22:10

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل موجودہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی فلاحی منصوبوں پر سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔