Live Updates

فیصل ۱ٓباد کی سنٹرل جیل کو ماڈل جیل بنادیا گیا ہے، باقی تمام جیلوں میں بھی تمام سہولیات کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مخیر حضرات کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 18 نومبر 2018 22:20

فیصل آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی خاندان سے انکے بہت پرانے تعلقات ہیںاور مختلف حوالوں سے ان سے بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے تاہم اگر کسی اتحادی دوست کو کسی غلط فہمی کے باعث کوئی تحفظات ہیں تو انکا ازالہ کریں گے جبکہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے بارے میں پایا جانے والا تاثر درست نہیں کیونکہ پنجاب میں صرف اور صرف ایک ہی وزیراعلیٰ اور وہ سردار عثمان بزدار ہیںنیز پنجاب سمیت ملک کے تمام حلقوں میں انکے دوست احباب اور جماعتی ساتھی موجود ہیں اسلئے وہ مختلف شہروں کے دورے کرتے رہتے ہیں لیکن کسی کے حلقے میں مداخلت کا تاثر درست نہیں،علاوہ ازیںملک سے 70 سال کا گند ایک ہی رات میں صاف نہیں ہوسکتا تاہم عوام بہت جلد ملک میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے اورجب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی و خوشحالی نہیں ۱ٓسکتی لہٰذا سب سے پہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوںاور اسی طرح تمام وزراء بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کررہے ہیں،مزید بر۱ٓںپنجاب کی 36 جیلوں کی بجائے اب 42 جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کررہے ہیںاور فیصل ۱ٓباد کی سنٹرل جیل کو ماڈل جیل بنادیا گیا ہے جبکہ باقی تمام جیلوں میں بھی تمام عدم دستیاب سہولیات کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کی دوپہر جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد کے دورہ اور وہاں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے جدید واٹر فلٹریشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مخیر شخصیات کے تعاون سے پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر تمام مطلوبہ سہولیت کی بہم رسانی کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کا ر لارہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں اصلاح خانے بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد میں قیدیوں کو پینے کے ساف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے علاوہ کچن کی بھی تزئین و ۱ٓرائش کی گئی ہے اسی طرح یہاں لیبارٹری کے قیام کے علاوہ نئے بینچ نصب ،بلڈنگ کوپینٹ اور وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت فضائی و ماحولیاتی ۱ٓلودگی کے خاتمہ کیلئے بڑی تعداد میں نئے پودے لگا کر شجرکاری بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد کو ماڈل جیل بنایا گیا ہے اسی طرح مخیر شخصیات کے تعاون سے لاہور کی دونوں جیلوں، گوجرانوالہ، ساہیوال اور دیگر جیلوں کو بھی جلد ماڈل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز او ر جیلوں کے عملہ کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر لانے کیلئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب پہلے ہی کام کا ۱ٓغاز کرچکے ہیں اور اس سلسلہ میں جلد اصلاحاتی پیکیج کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فوری طور پر 10 جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی جارہی ہے جس میں سے 5 پلانٹس صرف فیصل ۱ٓباد میں نصب کئے گئے ہیں جن کا ۱ٓج وہ افتتاح کر رہے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جیلوں میں دستکاری، ہیلتھ اور ایجوکیشن کی سہولیا ت بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پہلی بار ان کے دورہ فیصل ۱ٓباد کے دوران میڈیا اور پی ٹی ۱ٓئی کے کارکنوں میں ہم ۱ٓہنگی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک نہ تو ملک کے مسائل حل ہونگے، نہ حقدار کو اس کا حق ملے گا نہ ہی ملک میں خوشحالی ۱ٓئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا اور عوام کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن 70 سال کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو جن حالات میں ملک ملا وہ ۱ٓپ سب کے سامنے ہے تاہم اب ہم بڑے مالی بحران سے نکل ۱ٓئے ہیں اور جلد چھوٹے چھوٹے بحرانوں پر بھی قابو پالیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے کھلے دل سے سنتے ہیں اور اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہ ہے۔قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جب سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد پہنچے تو صوبائی وزیر جیل خانہ جات، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل ۱ٓباد اور بعض ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جیل پولیس کے چاق و چوبنددستے نے انہیں گارڈ ۱ٓف ۱ٓنر بھی پیش کیا۔ جیل کے دورہ کے دوران انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے گورنر پنجاب کو بریفنگ دی اور انہیں جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کروایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات