Live Updates

عام انتخابات میں سخت محنت پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جلد کارکنوں کو گورنر ہائوس چائے پر بلاکر ان کے مسائل سنوں گا، وزراء اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں انکے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں،تمام پارٹی عہدے ورکرز کی مشاورت سے دئیے جائیں گے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 22:20

فیصل آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انڈسٹریل سٹی فیصل ۱ٓباد سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت بے پناہ مسائل کا شکار رہااور ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش بحرانوں کے باعث بر۱ٓمدی اہداف بھی حاصل کرنا نا ممکن ہوگیا تاہم اب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصل ۱ٓباد کو دوبارہ پاکستان کا مانچسٹر بنائے گی اور از سر نو صنعتی شعبہ کی رونقیں بحال کی جائیں گی نیز وزیراعظم حکومتی وزراء کی کارکردگی کو خود مانیٹر کررہے ہیں اور وزراء اپنے محکموں میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی ممکن ہوسکے،علاوہ ازیں ان کا40 سالہ سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی کارکنوں کواہمیت اور پارٹی ورکرز کو عزت نہیں دیتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں جبکہ عمران خان ورکرز کی محنت سے وزیراعظم بنے اور میں بھی انہیں کی جدوجہد سے ۱ٓج گورنر کے منصب پر ہوںیہی نہیں بلکہ عام انتخابات میں سخت محنت پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںاور یقین دلاتا ہوں کہ جلد کارکنوں کو گورنر ہائوس چائے پر بلاکر ان کے مسائل سنوں گا،مزید بر۱ٓں وزراء اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں انکے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کی سہ پہر کوہ نور مارکی فیصل ۱ٓباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ورکرز کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور چونکہ وہ خود بھی ورکر رہے ہیں اسلئے انہیں ورکرز کی جدوجہد اور ان کے مسائل کا مکمل ادراک ہے لہٰذا وہ پارٹی ورکرز کے مسائل اور انہیں پارٹی کے فیصلوں میں مناسب مقام دلانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایم این اے کسی مسئلہ یا کسی کی شکایت کیلئے نہ تو وزیراعظم عمران خان کے پاس گیا اور نہ ہی کسی وزیر کے پاس۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تھوڑے تھوڑے روز بعد وزراء کی کارکردگی چیک اور انہیں اپنی و حکومتی ترجیحات سے ۱ٓگاہ کرنے سمیت انہیں 100 روزہ حکومتی پلان کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاسوں میں وزراء اور دیگر شرکاء کو اپنی رائے کے اظہار کی مکمل ۱ٓزادی ہوتی ہے جس کی روشنی میں ۱ٓئندہ کے اہداف مقرر کئے جاتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بیوروکریسی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاجواز تاخیری حربوں کی پالیسی ترک کردیں اور عوام کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ انکا، وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر لیڈر شپ کا تہیہ ہے کہ کارکنوں کو مکمل عزت و احترام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں جلد تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور جمہوریت کی مضبوطی سمیت اداروں کے استحکام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی عہدے ورکرز کی مشاورت سے دئیے جائیں گے۔اس موقع پر فیصل ۱ٓباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میاں فرخ حبیب، فیض اللہ کموکا، راجہ ریاض احمد، خرم شہزاد، نواب شیر وسیر، چیئرمین فیصل ۱ٓباد ترقیاتی ادارہ اسد معظم، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری لطیف نذر ، میاں خیال کاسترو، شکیل شاہد،میاں وارث عزیز، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید، پی ٹی ۱ٓئی کے پارٹی عہدیداران اور پارٹی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات