Live Updates

کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

اتوار 18 نومبر 2018 23:00

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے بیان پر قائم رہتے ہوئے اتوار کوا پنے ٹویٹ پیغام میں اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی قسم کے حصول کیلئے یوٹرن لینا قیادت کی عظمت کا مظہر ہے جبکہ ناجائز ذرائع سے کمائی گئی دولت کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنا عادی مجرموں (دھوکے بازوں) کی علامت ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات