میرنادرمگسی تیسری تھل جیپ ریلی کے بھی فاتح

اتوار 18 نومبر 2018 23:10

ملتان ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) تیسری تھل جیپ ریلی میں پری پیڈ کیٹگری میں میر نادر مگسی ، اسد شادی خیل ، حارث خان ، ظفر بلوچ ، سٹاک کیٹگری میں ظفر مگسی ، فخر سلطان ، راشد علی ، بریورگی بلوچ جبکہ وویمن کیٹگری میں تشنہ پٹیل نیکامیابی حاصل کی ، صحرائے تھل میںنہونے والی تیسری تھل جیپ ریلی 2018کے سرکاری نتائج کا اعلا ن کردیا گیا ، جس کے مطابق پری پیڈ کیٹگری میں میر نادر مگسی نے 191کلومیٹر کا سفر 2گھنٹے 16منٹ 51سیکنڈسے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، صاحبزادہ سلطان 8سکینڈ کے فرق سے دوسری نمبر پر رہے ۔

انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 16منٹ اور59سکینڈ میں طے کیا ۔تیسری پوزیشن ملتان سے تعلق رکھنے والے قادر نواز سانگی نے حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 22منٹ 22سکینڈ میں طے کیا ۔

(جاری ہے)

پری پیڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر اسد شادی خیل آئے انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 35منٹ میں طے کیا ، دوسرے نمبر نعمان سرانجام آئے اور یہ فاصلہ انہوںنے 2گھنٹے 40منٹ 52سکینڈ میں مکمل کیا۔

سی کیٹگری میں حارث خان اول آئے ، انہوں نے فاصلہ2گھنٹے 53منٹ 10سکینڈ اور تیسرے نمبر پرآنے والے ریسر عبدالرحمان جوئیہ نے فاصلہ 2گھنٹی36منٹ 26سکینڈ میں طے کیا ،ملتان سے تعلق رکھنے والے اویس خاکوانی تیسرے نمبر پرآئے انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹی40منٹ 52سکینڈ میں مکمل کیا ، سی کیٹگری میں حارث خان اول آئے ، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹی53منٹ 10سکینڈاور تیسرے نمبر پرآنے والے ریسر عبدالرحمان جوئیہ نے فاصلہ 2گھنٹے 57منٹ 10سکینڈ میں مکمل کیا، ڈی کیٹگری میں اول آنے والے ظفر بلوچ نے فاصلہ2گھنٹی38منٹ 7سکینڈ ، دوسرے نمبر پر آنیوالے کھلاڑی امین اللہ شادی خیل نے فاصلہ 2گھنٹے 41منٹ 35سیکنڈاور تیسر نمبر پرآنے والے شاہین اقبال نے فاصلہ 2گھنٹے 51منٹ 5سکینڈ میں طے کیا ، سٹاک اے کیٹگری میں ظفر مگسی پہلے اور ندیم نعیم دوسرے نمبر پر رہے ، بی کیٹگری میں فخر سلطان ، زین مگسی اور سلطان بہادر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ، سی کیٹگری میں راشد علی ، اسد اللہ مروت اور سید مبین حیدر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ، ڈی کیٹگری میں بریورگی مزاری، رانا عمر کانجو اور میر حسن اول ،دوم ،سوم رہے ،وویمن کیٹگری میں تشنہ پٹیل نے فاصلہ 1گھنٹہ 38منٹ 39سکینڈ میںطے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سلمیٰ مروت نے دوسری جبکہ جمیلہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،دریں اثنا فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں جیپ ریلی میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :