تین روزہ انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام ،علماء کرام اور والدین نے بھی اپنا کردار ادا کیا ،تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پچیس یو نین کونسلوں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزارسے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی

اتوار 18 نومبر 2018 23:10

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے کہاہے کہ تین روزہ انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام ،علماء کرام اور والدین نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پچیس یو نین کونسلوں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزارسے زاہدبچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے گئے ،محکمہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں 48فکسڈ سینٹر،192موبائل،25 زونل سپروائزر،38ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی اس کے علاوہ محکمہ صحت کے خواتین ٹیمیوںنے بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ نے تین روزہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ12نومبر 2018سے شروع ہوناوالا تین روزہ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذید ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع سبی کے دو تحصیلوں اور25 یو نین کونسلوں میں پانچ سال کی عمرتک کی44ہزارسے زاہد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے گئے،اس سلسلے میں محکمہ صحت نے 48فکسڈ سینٹر،192موبائل ٹیمیں ،25زونل سپروائزر،38ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جبکہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے خواتین ٹیموں نے گھرگھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرئے پلائے اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ورکرز نے سفر کرنے والوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ، نیوبس آڈہ ، ویگن آڈہ ،پرانا بس اڈہ سمیت پبلک مقامات پر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے گئے تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ پولیو قومی مہم ہے اپنے ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پولیو کوجڑ سے اکھاڑ کر پھنکیں اور پاکستان کو پولیو سے پاک وطن بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے دیہی اور شہری علاقوں میں پولیو مہم کے دوران کے موثر اقدامات کئے گئے تھے محکمہ صحت کے ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے دیہی علاقوں میں لیویز فورس اورشہری علاقوں میں پولیس اہلکاراپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔