Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم

اتوار 18 نومبر 2018 23:40

اسلام آباد ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ہیں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام کہا ہے کہ انہوں نے اسلام اور امن کے پیغام کو پھیلانے کیلئے بڑا کام کیا ہے،ان کی رحلت سے پیدا ہونے والے خلاء کو آسانی سے پر* نہیں کیا جا سکے گا۔ وزیر اعظم نے حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ وزیراعظم نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات