ناموس مصطفے ؐ کی حفاظت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد اور رٴْوح ہے‘ یہ تمام عزتیں اور مرتبے آپ ؐ کی غلامی کی بدولت ہیں‘ دٴْنیا کا کوئی بھی عہدہ حضور پاک ؐ کی غلامی سے بڑا نہیں‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

پیر 19 نومبر 2018 01:20

ناموس مصطفے ؐ کی حفاظت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد اور رٴْوح ہے‘ ..
لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ناموس مصطفے ؐ کی حفاظت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد اور رٴْوح ہے‘ یہ تمام عزتیں اور مرتبے آپ ؐ کی غلامی کی بدولت ہیں‘ دٴْنیا کا کوئی بھی عہدہ حضور پاک ؐ کی غلامی سے بڑا نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے گزشتہ روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں محفل نورِ مصطفیؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے تمام گورنر ہاؤسز، وزیر اعلیٰ ہاؤسز سمیت دیگر قومی اداروں میں عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔ اٴْنہوں نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں محفل نورِ مصفطیؐ کی تقریب ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ سیرت النبی ؐ پر تقریر کرنا انسانی بس کی بات نہیں جس ذات کی تعریف خالق کائنات خود کررہا ہو اور جن کے بارے میں خالق کائنات خود فرماتا ہے کہ مًیں رب العالمین ہوں اور میرا محبوب رحمت اللعالمین ہے۔

مًیں نے یہ زمین و آسمان اور ساری کائنات اٴْسی کیلئے پیدا کی ہے کہ اپنے پیارے نبیؐکو اس دٴْنیا میں بھیجنا تھا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے جس روز خالق کائنات نے حسن کائنات کو وجہ کائنات بنا کر بھیجا۔ سلام ہو اس ذات ؐ پر جسے رب العالمین نے رحمت العالمین کے لقب سے نوازا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ نے خدا کی وحدانیت کے پیغام سے پست اور مظلوم انسانیت کو علم و آگہی و شعور ہی نہیں دیا بلکہ اسلام کے عالم گیری پیغام کو عمل کے ذریعے تا ابد تک انسانوں کے ذہنوں اور دلوں پر ثبت کردیا۔

گورنر پنجاب نے حضور پاک ؐ کے دًور کے گزرے دو واقعات فتح مکہ اور طائف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؐ نے کفار کے ظلم و تشدد کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ اٴْنہیں معاف بھی کردیا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیں آج حضورؐ اور آپؐ کے صحابہ اکرام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ، اٴْن کے طریقوں کو اپنانا ہوگاتبھی ہم دٴْنیا اور آخرت میں کامیاب و کامران ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز ہے کہ مًیں برطانیہ میں بطور مسلمان پارلیمنٹ منتخب ہوا جہاں مًیں نے قرآن مجید پر حلف اٹھایا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ مًیں نے وہاں کی سب سے بڑی ہاؤس آف کامن میں عید میلادالنبیؐ کا انعقاد کیا جہاں کثیر تعداد میں علمائؐ اکرام نے شرکت کی۔گورنرنے کہا کہ پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دًور سے گزر رہا ہے۔

ارض پاک کو مسائل کی کثرت اور وسائل کی قلت کا سامنا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، جہالت ، عصبیت ، توانائی کے بحران، معیشت کی کمزوری، بے روزگاری اور بدامنی نے ہمیں اپنے چنگل میں جکڑ رکھا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو اپنے عزم و حوصلے سے اِن سب مصائب کو شکست سے دو چار کرسکتے ہیں۔اس موقع پر مولانا خبیر آزاد نے تبلیغی جماعت کے امیر مرحوم عبدالوہاب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اٴْن کے بلند درجات کیلئے دٴْعا فرمائی۔