Live Updates

حکومتی پیکج میں خواتین کے حوالے سے وراثتی قانون میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ بنانے کی بات کی جس کا پہلا اصول رحم کا اصول ہے‘پاکستان کے کسی وزیر اعظم نے باہر سردی میں ٹھٹھر نے والے لوگوں کیلئے شیلٹر بنانے کا نہیں سوچا،نہ ہی کسی نے یہ سوچاکہ وہ کھانا کہاں سے کھائیں گے،ان کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت ایک جامع پروگرام لے کر آ ئی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا محفل نورِ مصطفیٰؐ کی تقریب سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 02:10

حکومتی پیکج میں خواتین کے حوالے سے وراثتی قانون میں انقلابی تبدیلیاں ..
لاہور ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومتی پیکج میں خواتین کے حوالے سے وراثتی قانون میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ بنانے کی بات کی جس کا پہلا اصول رحم کا اصول ہے‘پاکستان کے کسی وزیر اعظم نے باہر سردی میں ٹھٹھر نے والے لوگوں کیلئے شیلٹر بنانے کا نہیں سوچا اور نہ ہی کسی نے یہ سوچاکہ وہ کھانا کہاں سے کھائیں، اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کی گورنمنٹ ایک جامع پروگرام لے کر آ ئی ہے‘اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں اور اس بیانیے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وہ گورنر ہاؤس لاہور میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام محفل نورِ مصطفیٰؐ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام مسلم امہ کی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت ہے اور ہمارے وزیر اعظم عمران خان ایک سچے عاشق رسول ہیں جو مدینہ کی دھرتی پر کبھی جوتوں کے ساتھ نہیں اترتے۔انہوں نے کہا کہ ہم رحمت اللعالمین ؐ کے ماننے والے ہیں ،اسلام آباد میں ایک رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے جبکہ صدر مملکت اس کے آخری سیشن میں شرکت کریں گے، اس کانفرنس میں دنیا بھر کے محققین اور سکالر ز بھی بات چیت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے دشمنوں کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جانا چاہئیے یہ چیز تو اب ڈویلپ ہوئی لیکن یہ رسول اللہ ؐ تھے جنہوں نے آج سے چودہ سو سال پہلے یہ بات کی کہ اگر تم دس بچوں کو پڑھا دو تو تمہاری سزا معاف کر دیں گے، یہ اس وقت دشمنوں سے سلوک تھاجبکہ اس وقت یہ رواج نہیں تھا کہ جنگی قیدیوں کے ساتھ نرمی کا بھی مظاہرہ کیا جائے ،اس وقت تو یہ دور تھا کہ دشمنوں کو گھوڑوں کے پیروں تلے روندوایا جاتا تھا،اس وقت رسول اللہ ؐنے یہ اصول وضع کیا کہ اپنے مخالفین اور دشمنوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے، جنگ میں خواتین کے کیا حقوق ہونگے ،اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور غلاموں کے حقوق پر بھی بات کی،آپ پر وہ لوگ جو کوڑا پھینکتے تھے ان کیلئے بھی آ پ نے دعائیں کی اور ان کو معاف کیااور اس کے بعد پھر کوئی اس وقت یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کیا ہو سکتے ہیں تو رسول اللہ ؐ نے چودہ سو سال پہلے خواتین کو وراثت میں حصہ دیااور آج یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت نیا پیکج لا رہی ہے جس میں خواتین کے وراثتی قانون میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ سورة الانبیاء میںاللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے آپ ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا‘ آپ کی تمام زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات