متحدہ عرب امارات ،برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں غیر قانونی دولت سے خریدی گئیں جائیدادوں کا پتہ لگا لیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 03:00

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ،برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ میں ایسی بہت سی جائیدادوں کا پتہ چلا ہے جو غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی رقوم سے خریدی گئیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو غیر ممالک میں ایسی جائیدادوں کا سراغ لگانے اور لوٹی گئی دولت واپس ملک میں لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ سادگی اپنانے کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جن کے نتیجہ میں حکومتی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 14 کروڑ روپے کم کردیئے ہیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابقہ حکومت کے دوران اختیارات کے غلط استعمال اور ہیلی کاپٹر کو ذاتی طور پر استعمال کرنے کے ریفرنس نیب کو بھجوائے ہیں۔