Live Updates

سال کے دوران حکومتوں کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے حالات کو ایک رات میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،گورنر پنجاب چوہدری سرور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 03:00

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 سال کے دوران حکومتوں کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے حالات کو ایک رات میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔روم ایک دن میں تعمیر نہیں ہوگیا تھا۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پہلی100 دنوں میں اپنے اہداف مقرر کرنے کے قابل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کیلئے احتساب ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت معاشرے میں تبدیلی لانے پر کام کررہی ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جلد نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات