Live Updates

حکومت نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہے،

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 03:00

حکومت نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہے،
اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نیب قوانین میں ترمیم کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے قانونی سقم دور کئے جاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز احتساب کی حامی ہے تاکہ لوٹی گئی دولت واپس ملکی خزانہ میں لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات