Live Updates

عمران خان کے خلاف اپنے وزیر ہی سازشیں کرنے لگ گئے

اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے سیکرٹری کو نکال دیا گیا،معروف صحافی نے عمران خان کے خلاف سازش کرنے والے وزیر کا نام بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 11:21

عمران خان کے خلاف اپنے وزیر ہی سازشیں کرنے لگ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ایک سیکرٹری کو بغیر کسی جواز اور بغیر کسی وجہ کہ 400 بیس دن بعد اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا اور او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ یہ وہ بندہ تھا جس نے اربوں روپے کی کرپشن پکڑ کر نیب کے حوالے کی۔اس شخص نے دن رات اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا اور کرپشن کے پیسے پکڑے۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیر کے روز تک وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ،گورنر سندھ چوہدری محمد سرور اور علیم خان نے یہ نہ بتایا کہ اس شخص کو کیوں نکالا گیا تو ہم یہی سمجھیں گے یہ لوگ احتساب کے خلاف عمران خان کی مہم کا حصہ نہیں ہیں۔مجھے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اس بندے کو نکالا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے معروف صحافی ہارون الرشید نے بھی اپنے ایک کالم میں تحریک انصاف کے خلاف سازش کا ذکر کیا تھا۔اپنے کالم میں اس حوالے سے انکا لکھنا تھا کہ معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے عمران خان کی حکومت اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی ، اچکزئی، اے این پی بھی اس منصوبے میں شریک ہوں گی۔

ایم کیو ایم اور دوسروں کو بھی ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انکا اس حوالے سے مزید لکھنا تھا کہ ظاہر ہے کہ بھارت اور امریکہ عمران خان سے خوش نہیں۔ 25 جولائی سے بھارتی میڈیا اور سیاست دان اس طرح واویلا کر رہے ہیں جیسے کوئی قیامت ٹوٹ پڑی ہو۔ امریکی حکومت میں عمران خان سے ناخوش ہے ۔ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالتے ہی نواز شریف کو فون کیا تھا۔ عمران خان کو ابھی تک نہیں کیا۔ نواز شریف اور ان کے، فوج سے عناد رکھنے والے ساتھی ممکنہ احتجاجی تحریک میں غیر ملکی میڈیا اور حکومتوں سے سرپرستی کی امید رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل ایک میٹنگ میں ماہر قانون اعتزاز احسننے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانا فرض اور اپوزیشن کی ذمہ داری قرار دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات