Live Updates

عمران خان کا کمال! دبئی کے شیخ اردو لکھنے لگ گئے

اماراتی نائب صدر کا وزیراعظم عمران خان کواردوزبان میں خوش آمدید، سوشل میڈیا صارفین نے کریڈٹ عمران خان کو دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 11:53

عمران خان کا کمال! دبئی کے شیخ اردو لکھنے لگ گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اردو زبان میں خوش آمدید کہا، نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور دورے کی ٹویٹر پرتصاویر اور پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور دبئی کے شیخ سے اردو لکھوانے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو دے دیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عمران خان کا کمال،نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے عمران خان کو اردو میں خوش آمدید کہا۔
ایک صارف نے عمران خان کو دبئی میں خوش آمدید کہا
ایک اور صارف نے عمران خان کی شیخ زید مسجد کے دورے کی تصویر شئیر کی
اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی تعریف کی کہ ان کی وجہ سے اب پاکستان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے کہا کہ دبئی کے نائب صدر کی طرف سے ارود زبان میں ٹویٹ کرنا ہم پاکستانیوں کے لیے بہت بڑے اعزاز کی احترام ہے کہ اب عمران خان کی وجہ سے اردو زبان کو دوسرے ممالک میں بھی عزت دی جا رہی ہے۔گذشتہ روز جب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے عمران خان کو اردو میں خوش آمدید کہا تو اس کے بعد سے تو صارفین نے عمران خا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

واضح رہے ، نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور دورے کی ٹویٹر پرتصاویر اور پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا پیغام بھی جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ جہاں پر وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر دونوں جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ دکھائی دیا۔ نائب صدرشیخ محمدبن راشدالمکتوم نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان كوخوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارے بھائی چارے وباہمی تجارت کی طویل تاریخ ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جس کے بعد عمران خان نے ولی عہد شیخ ‌محمد بن زید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ‌باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے زیرغور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔ اسی طرح ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہرقسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ملکوں کا تربیت ، مشترکہ مشقوں اور دفاعی پیداوار میں تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری اوردیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النیہان پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید النیہان نے کہا کہ عرب امارات علاقائی اورعالمی سطح پربرداشت کی اقدارکوفروغ دے رہا ہے۔ پاک عرب امارات تعلقات تعاون وعزت واحترام کے مضبوط رشتے پرمبنی ہیں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورشہزادہ محمد بن زید نے 19فروری کومشترکہ وزارتی کمیشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزارتی کمیشن کی مشترکہ صدارت پاکستان اوریو اے ای کے وزرائے خارجہ کرینگے۔دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ زیرالتواء معاہدے جلد فائنل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر ابوظہبی کی تاریخی شیخ زید جامع مسجد کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شیخ زید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل یوسف العبیدی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسجد میں نماز ادا کی اور تاریخی مسجد کی عالی شان تعمیر کی تعریف کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات