Live Updates

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا

عدالتی کارروائی سے مطمئن ہوں، کیس میں انصاف کی پوری امید ہے. طاہر القادری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 نومبر 2018 12:02

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کے لیے سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 نومبر۔2018ء) سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے. چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر سماعت کی. سپریم کورٹ کے لارجر بنچ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاحبان شامل ہوں گے.

چیف جسٹس نے بنچ کی تفصیلات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس لارجر بنچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہو گی، جو 5 دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا.

(جاری ہے)

کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تیاری کے لیے وقت درکار ہے، قانونی نکات پر تیاری کیلئے مہلت دی جائے.

عدالت میں سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں استدعا کی کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آگیا ہے. انہوں نے درخواست کی کہ ہماری استدعا ہے کہ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے دوبارہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، جے آئی ٹی کی تشکیل ہماری ترجیح تھی.

کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے مزید کہا کہ آج ہونےوالی عدالتی کارروائی سے مطمئن ہوں، عدالت نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے لارجر بنچ تشکیل دےدیا ، ہمیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں انصاف کی پوری امید ہے. طاہر القادری نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آ گیا ہے.

انہوں نے درخواست کی کہ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے دوبارہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل ہماری ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی عدالتی کارروائی سے مطمئن ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، ہمیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں انصاف کی پوری امید ہے.
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات