قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

ایسے حساس وقت میں الیکشن کا انعقاد غیر ضروری اور نا درست ہوگا، نیتن یاہو کی گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 12:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ چونکہ انہیں حکومتی اتحاد کے بحران کا سامنا ہے، لہٰذا وہ قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٴْن کا کہنا تھا کہ ایسے حساس وقت میں الیکشن کا انعقاد غیر ضروری اور نا درست ہوگا۔ خیال رہے کہ ملکی وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے دو روز قبل غزہ کی نئی جنگ بندی کے بعد استعفٰی دے دیا تھا۔ نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔