میانمار پولیس کی راکھین میں اندرونی بے گھر افراد کے کیمپ پر فائرنگ،چارزخمی

�ولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں پہنچے ، روہنگیا افرادکے پتھراؤ پرفائرنگ کی،فورسز کا الزام

پیر 19 نومبر 2018 12:10

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) راکھین ریاست میں داخلی طور پر بے گھر افراد کے کیمپوں پر کی گئی پولیس فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 35پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں وہاں پہنچے تاہم کیمپ میں مقیم روہنگیا افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ پولیس نے دو کشتیوں کے مالکان کی تلاش میں یہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ ان افراد نے مبینہ طور پر روہنگیا افراد کو غیر قانونی طریقے سے رنگون پہنچایا تھا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ پینتیس پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں وہاں پہنچے تاہم کیمپ میں مقیم روہنگیا افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :