انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے

انسٹاگرام حکام کی سیکیورٹی سقم کے باعث صارفین کا پاس ورڈ دوسروں کو نظرآنے سے متعلق وارننگ جاری

پیر 19 نومبر 2018 12:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) انسٹاگرام حکام نے سیکیورٹی سقم کے باعث صارفین کا پاس ورڈ دوسروں کو نظرآنے سے متعلق انتباہی نوٹس جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق انسٹاگرام نے رواں برس اپریل میں ڈاؤن لوڈ ڈیٹا کا آپشن متعارف کرایا جس کے تحت صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ ان کا پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات دوسرے صارف دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص عام کمپیوٹر پر انسٹاگرام ٹول استعمال کرتا ہے تو دیگر صارفین یو آر ایل کی مدد سے انسٹاگرام صارف کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔انسٹاگرام کے انتباہی نوٹس میں صارفین کو خبردار کیا گیا کہ فیس بک کمپیوٹر پر بھی پاس ورڈ محفوظ ہو سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے انسٹاگرام کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ مسئلہ محدود صارفین کے ساتھ پیش آیا ۔دوسری جانب ٹیک نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ اگر انسٹاگرام نے انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پاس ورڈ محفوظ کررہا ہے تو اس طرح مسائل سامنے نہیں آنا چاہیے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر پاس ورڈ انسٹاگرام میں سادہ ٹیکسٹ میں موجود ہے تو یو آر ایل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :