عراق کے شمالی شہر تکریت میں کار بم دھماکا ، پانچ افراد ہلاک

دس سے زیادہ گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی،فوری طور پر کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی

پیر 19 نومبر 2018 12:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) عراق کے شمالی شہر تکریت میں ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس سے زیادہ گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس کار بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اس کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس سے زیادہ گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس کار بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔دارالحکومت بغداد کے شمال میں کوئی ایک سو کلومیٹر دور واقع تکریت میں2017ء میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی شکست کے بعد کم ہی بم دھماکے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔تکریت عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے۔