عراقی صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

خلیجی ممالک کے دورے کے دوران اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی،عراقی ایوان صدر کا بیا ن

پیر 19 نومبر 2018 12:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) عراق کے صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق نو منتخب عراقی صدر برہم صالح چند روز قبل خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے اوردورے کے آخری مرحلے میں انہوںنے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان اور عراقی صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سرحدوں پر امن وامان کے قیام اور دیگر علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔عراقی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر صالح گذشتہ روز خلیجی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ریاض پہنچے تھے جہاں انہوںنے سعودی قیادت سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت اردن، کویت، متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے۔ ان ممالک کے دورے کے دوران انہوںنے اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت کی۔