یمن، سمندر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ماہی گیرجاں بحق

واقعہ ساحلی علاقے الحدیدہ کے المنیرہ ڈائریکٹوریٹ میں الھارونیہ ساحل کے قریب پیش آیا

پیر 19 نومبر 2018 12:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم دو ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ساحلی علاقے الحدیدہ کے المنیرہ ڈائریکٹوریٹ میں الھارونیہ ساحل کے قریب تین کلو میٹر سمندر کے اندر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ابن عباس بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق حوثیوں کی سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ماہی گیر 33 سالہ عبدالجلیل ناصر شبم اور ان کے بھائی 17 سالہ نصر ناصر شبم مارے گئے۔

خیال رہے کی یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے نہ صرف خشکی کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں بلکہ انہوںنے سمندر کے اندر بھی اپنی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے ذریعے عرب اتحادی فوج کے کشتیوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :