قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے

پیر 19 نومبر 2018 12:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 24 نومبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے آرچری سنٹر میں ہونگے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ ٹرائلز کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے آرچرز حصہ لے سکتے ہیں، تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین عبدالرزاق گل جبکہ دیگر ممبران میں صوبیدار افیسر خان اور ناصر محمود شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ منتخب ٹیم آئندہ برس مارچ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی 13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا، انہوں نیکہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :