ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 13 دسمبرسے اسلام آباد میں شروع ہو گی

پیر 19 نومبر 2018 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 13 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گی، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 6 ممالک میں تصدیق کر دی ہے جن میں بھارت، افغانستان، نیپال، ترکی، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ تھائی لینڈ، سعودی عرب اور قازقستان کی ٹیموں بھی آئندہ چند روز شرکت کی تصدیق کر دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے غیرملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آمد 10 دسمبر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ 16 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گی-