چوہدری ظہور الٰہی شہید گولڈ کبڈی کپ (سرکل) 22 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چوہدری ظہور الہی شہید گولڈ کبڈی کپ (سرکل) 22 نومبر سے چوہدری ظہور الٰہی شہید سٹیڈیم گجرات میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق ٹورنامنٹ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔