سشمیتا سین نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں اداکارہ کا اپنے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ

پیر 19 نومبر 2018 12:10

سشمیتا سین نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمیتاسین19نومبر 1975 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔سشمیتانی1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا ۔

(جاری ہے)

1996 ء میں فلم ’دستک‘ سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999ء میں فلم ’بیو ی نمبر ون ‘ میں بہترین اداکا ری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ سشمیتاسین نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔میڈیا میں گردش کررہی خبروں کے مطابق سشمیتاسین نے اپنے سے عمر میں 15 برس چھوٹے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :