نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیہا دھوپیا اور انگت بیدی نے رواں سال مئی میں خفیہ شادی کی تھی

پیر نومبر 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگت بیدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان ان کی قریبی دوست اداکارہ سوفی چوہدری نے سوشل میڈیا پر کیا۔سوفی چوہدری نے مداحوں کو بتایا کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اس دوران انہوں نے بولی وڈ کی اس جوڑی کو مبارکباد بھی دی۔

سوفی نے اپنے پیغام کے ساتھ نیہا اور انگت کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔یاد رہے کہ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی نے رواں سال مئی میں خفیہ شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی شادی کے دوران صرف خاندان کے قریبی افراد اور دوست شامل تھے۔دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ کیا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دیا۔شادی کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور ان کے گھر پہلی اولاد کی پیدائش جلدمتوقع ہے۔جس کے بعد حال ہی میں خود انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اور نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے ہی کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔

متعلقہ عنوان :