رنبیر کپور اچانک عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے

دونوں اداکاروں کے گھرانے 2020ء میں ان کی شادی کا فیصلہ کرچکے ہیں رنبیرکپور سابقہ گرل فرینڈ دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان ہیں

پیر 19 نومبر 2018 12:10

رنبیر کپور اچانک عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور طویل رفاقتوں کے بعد اب اچانک ہی عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’برہمسترا‘ کے سیٹ سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار ساتھ تو بیٹھے ہیں لیکن دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے دیکھی جانے والی قربت اب دوری کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔

تیزی سے وائرل ہونے والی اس تصویر میں رنبیر کپور موبائل استعمال کرنے میں مشغول ہیں جب کہ عالیہ کے چہرے سے کرب جھلک رہا ہے کیوں کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہنے والی عالیہ کے مرجھائے چہرے کی وجہ رنبیر بھی ہوسکتے ہیں جوکہ سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلم بینوں کا ماننا ہے کہ یہ تصویر فلم کے سیٹ کی بھی ہوسکتی ہے جس میں عالیہ چہرے پر دکھ کا پہاڑ سجائے بیٹھی ہیں۔

عالیہ اور رنبیر کے درمیان شروع ہونے والی قربت کی وجہ اٴْن کی نئی آنے والی فلم ’برہمسترا‘ ہے جہاں سے دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں خبروں کی زینت بننا شروع ہوئیں یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کی فیملیز نے رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر 2020ء میں ان کی شادی کرانے کا بھی فیصلہ کیا جب کہ ان کی یہ فلم 2019ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔