امریکہ میں ابھرتے پاکستانی فنکاروں کو متعارف کرانے کا فیصلہ

ْوکی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وقار چشتی اور صدر ماڈل امبر ایوب نے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا مختلف بڑے شہروں میں ایونٹ منعقدہ کرنے والے آرگنائزروں سے بات چیت جاری

پیر 19 نومبر 2018 12:10

ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وکی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وقار چشتی اور پاکستان کی معروف خوبرو ماڈل امبر ایوب جو وکی انٹرٹینمنٹ کی صدر بھی ہیں، انہوں نے وکی انٹر ٹینمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے امریکہ بھر میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو متعارف کرانے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیلس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل امبر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقار چشتی کے ہمراہ اس مشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈلز، فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے تاکہ پاکستانی فنکاروں کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں پاکستان کے نئے نوجوان فنکاروں اور ماڈلز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے جس کے لیے انہوں نے ایک جامع پروگرام مرتب دیا ہے، جس کے تحت امریکہ کے مختلف شہرو ں میں فیشن شو اور تفریحی کنسرٹ منعقدکیے جائیں، جہا ں پاکستان کا کلچر اور پاکستانی مصنوعات کو بھی متعارف کرایا جائے اس سلسلے میں مختلف بڑے شہروں میں ایونٹ منعقدہ کرنے والے آرگنائزروں سے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گو کہ کئی کمپنیاں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کراتی ہیں جس کے لیے بازاروں کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم تفریح اور ان کی مصنوعات کی نمائش کے لیے ہم پاکستان سے ایسے باصلاحیت نوجوان ماڈل اور فنکاروں کو یہاں لے کر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کو ماضی میں ایسے مواقع میسر نہ ہو سکے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف ڈئزائنروں سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :