فلم ’’فنٹاسٹک بیسٹ دی کرائم آف گرائنڈل والڈ‘‘باکس آفس پر چھا گئی

پیر 19 نومبر 2018 12:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی فنٹاسٹک بیسٹ سلسلے کی دوسری فلم 8 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر چھاگئی۔

(جاری ہے)

دلچسپ جادوئی کمالات اور درندے کی کہانی پر مبنی فلم ’’فنٹاسٹک بیسٹ دی کرائم آف گرائنڈل والڈ‘‘ نے ریلیز پر نارتھ امریکن سینما گھروں میں شاندار کاروبار کیا تاہم اپنے سلسلے کی پہلی فلم سے تھوڑا پیچھے رہی۔خلاف معمول باکس آفس پر دوسری پوزیشن بھی کسی سپرہیرو یا ہاررفلم کے بجائے اینی میٹڈ مووی دی گرنچ قابض ہے، جس نے مزید پانچ ارب روپے سے زائد کمالیے۔برطانوی راک بینڈ اور اس کے لیڈ سنگر فریڈی کی کہانی پر بنی فلم بوہیمین ریپسڈی 2 ارب 11 کروڑ روپے کا بزنس کرکے تیسری پوزیشن پر رہی ۔

متعلقہ عنوان :