قومی و نجی ائیرلائنز نے مونالاعبدالوہاب کی نمازجنازہ میں شرکت کے خواہشمندوں کو لوٹ لیا

رش بڑھنے کی وجہ سے لوگوں سے 40 ہزار روپے کرایہ وصول کیا گیا، مسافروں کی شکایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب الرحمن طویل عرصہ سے سانس اور سینے کے عارضہ میں مبتلا تھے چند روز قبل انکو ڈینگی بخار ہوگیا جس کے باعث وہ لاہورکے ڈاکٹرز ہسپتال کے آئی سی یووارڈ میں زیر علاج تھے ،جہاں وہ اتوار صبح نمازفجر کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر مونالا حاجی عبدالوہاب کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے خواہشمندوں کی بڑتی تعداد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی جب کہ مسافروں کے کرائے میں اضافے کی بھی شکایت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیر لائن کی جانب سے مولانا عبد الوہاب کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی پرواز چلائی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود بھی ائیرپورٹ پر شدید رش ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستاب نہیں جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھنے کی وجہ سے ہی ائیر لائنز نے کرائے میں اضافہ کیا ہے۔

مسافروں نے کہا ہے کہ لاہور کا کرایہ 40ہزار روپے وصول کیا گیا جس پر ائیر لائنز انتظامیہ کا موقف ہے کہ ریوینیو میجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔واضح رہے امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ۔ان کی نماز جنازہ سندر روڈ اجتماع گاہ پنڈال میں پڑھائی گئی جس کے بعدان کووصیت کے مطابق تبلیغی مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی وفات کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی، لاکھوں لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی،س موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی ،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل،مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا اسعد عبیداللہ، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، ڈاکٹر فرید پراچہ،حافظ ادریس سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات،علماء و مشائخ،دینی اساتذہ، طلباء اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ملک بھر سے ہزاروںافراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، بعد ازاں مولانا عبدالوہاب کو تبلیغی مرکز رائیونڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، مولانا عبدالوہاب کی عمر96 برس تھی وہ چند روز سے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے، حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے کی تکلیف بھی تھی، بیماری کے باعث رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے تھے