محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے پولیس اہلکار گرفتار
پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور ان کے فوٹیج بناتے ہیں،مقدمہ
میاں محمد ندیم پیر 19 نومبر 2018 12:36
(جاری ہے)
مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ملزم اہلکار ان جوڑوں سے رقم لیتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، ملزمان نے علی مصطفیٰ اور فضا جمیل پر بھی تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے. ملزمان اہلکاروں کے خلاف مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکالنے کے لیے بھی کہا.
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے راہنما اور صوبائی وزیرمحمود الرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے. تحریک انصاف کے صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ایس ایچ او ریحان جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے، جن اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں ندیم،عثمان سعید اور عثمان مشتاق شامل ہیں. واضح رہے کہ ڈیرہ ماہ قبل تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے نے مبینہ طو پر پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحے و گاڑی سمیت اغوا کرلیا تاہم ملزمان انہیں تھوڑی دور جاکر خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے.مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.